Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / قیدیوں کی اصلاح اور باز آبادکاری کے لیے محکمہ محابس کے پراجکٹ مہاپر یورتن کا آغاز

قیدیوں کی اصلاح اور باز آبادکاری کے لیے محکمہ محابس کے پراجکٹ مہاپر یورتن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : محکمہ محابس حکومت تلنگانہ کی جانب سے قیدیوں کی اصلاح اور باز آبادکاری کے لیے ایک پراجکٹ ’ مہاپریورتن ‘ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد جرائم کو کم کرنا اور قیدیوں کو ان کے خاندانوں اور سماج کے لیے مفید اور کارآمد بنانا ہے ۔ محکمہ محابس کا منصوبہ ہے کہ رہائی پر جیل سے باہر آنے والے قیدیوں کے لیے ایک پلیسمنٹ ایجنسی کے طور پر کام کرے ۔ مختلف جیلوں سے حال میں رہا ہونے والے بعض قیدیوں نے جو خصوصی مہارت رکھتے ہیں جیسے ہیوی وہیکل ڈرائیونگ ، ویڈیو گرافی ، کمپیوٹر اپلیکیشنس ، وال پینٹنگ ، الیکٹریشن ، اکاونٹس ، کلریکل ورک کی نالج رکھتے ہیں انہیں روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT