Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / لاء سیٹ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

لاء سیٹ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں لاء کالجس میں داخلوں کے لئے منعقد کئے جانے والے لاء سیٹ 2017 ء درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ بغیر جرمانہ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل تھی لیکن مختلف گوشوں سے کی جانے والی نمائندگیوں کے پیش نظر 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے اِسے 21 اپریل مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر تواریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کنوینر لاء سیٹ پروفیسر این وی رنگاراؤ نے بتایا کہ لاء سیٹ 2017 ء شیڈول کے مطابق 27 مئی کو منعقد ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT