Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لائبریریز میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات

لائبریریز میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات

ہنمکنڈہ میں جائزہ اجلاس سے جوائنٹ کلکٹر دیانند کا خطاب
ہنمکنڈہ ۔ 24 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ورنگل جوائنٹ کلکٹر و اسپیشل آفیسر لائبریری دیانند نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ورنگل کے تمام لائبریریوں کے علاوہ ضلع کے تمام لائبریریوں کی ازسرنوتعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جارہا ہے اس کیلئے حکومت کی جانب سے 5.6  کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں تمام منڈلس کے لائبرئیریوں کو بھی خوبصورت انداز دینے کیلئے حکومت کی جانب سے کام شروع کئے جارہے ہیں ۔ ہر منڈلس کے منڈلس آفیسر کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے منڈلس میں لائبریریوں کیلئے زمین کی نشاندہی کروائیں اس کے علاوہ جن علاقوں میں کرایہ کے گھروں میں لائبریریاں چل رہی ہیں مالک مکان سے کہا جائیگا کہ وہ اپنے گھر کو خوبصورت بنائیں‘ لائبریری میں آنے والے لوگوں کی سہولت کی خاطر حکومت تلنگانہ کی جانب سے پینے کے انتظام کیا جارہا ہے ۔ طلبہ کی سہولت کی خاطر نئی کتابیں ، منگائی جارہی ہیں اس کے علاوہ یہاں پر آنے والے طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے فری انٹرنٹ کی سہولت بھی دی جانیو الی ہے تاکہ اعلی سطح کے امتحانات کی تیاری میں ان طلبہ و طالبات کو سہولت ہو اس کے علاوہ تمام لائبریریوں میںآنے والے لوگوں کی سہولت کیلئے آرام دہ کرسیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے اسی مناسبت سے وہاں کتابیں مہیا کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT