Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لائبریری ہفتہ تقاریب کا انعقاد

لائبریری ہفتہ تقاریب کا انعقاد

اوٹکور۔ 16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب نرسنگ پرشاد گورنمنٹ لائبریری اوٹکور کے ذمہ دار لائبریرین نے بتایا کہ اوٹکور میں لائبریری احاطہ میں ہفتہ تقاریب کا 14 نومبر سے انعقاد عمل میں آیا ہے۔ اس موقع پر اوٹکور کے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر سوریہ پرکاش ZPTC ممبر ، وینکٹیا MEO، سرپنچ بھاسکر نے کہا کہ طلباء کو تقسیم مواد کے بعد ان کو ساتھ ساتھ ہی جنرل نالج اور سیاسی مواضعات سے بھی واقفیت حاصل کرنے اور اخباری و رسائل کا مطالعہ کرنا تاکہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو، مختلف افراد نے بھی اپنے زیرین خیالات کا اظہار کیا۔ اس طرح 15 نومبر لائبریرین میں کتابوں و میگزینس کی نمائش اور 16 نومبر کو طلبہ میں تحریر مقابلے منعقد کئے گئے اور اس طرح 17 نومبر ’’سوچھ بھارت پینٹنگ مقابلے‘‘ 18 نومبر کو قوالی اور فلمی گیتوں کے مقابلے، 19 نومبر کو خواتین کے لئے مُگّو ڈالنے کے مقابلے منعقد ہوں گے اور 20 نومبر کو تمام جیتنے والے طلباء و طالبات اور خواتین میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT