Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / لائق طلبہ کی تیاری جامعات کی ذمہ داری

لائق طلبہ کی تیاری جامعات کی ذمہ داری

اردو یونیورسٹی میں یوم آزادی تقریب ،ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کا خطاب
حیدرآباد، 15؍ اگست (پریس نوٹ) مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے ملک آزاد ہوا۔ آزادی کا مقصد تھا کہ ہندوستان کا مکمل انتظام وانصرام ہندوستانیوں کے ہاتھوں میں ہو۔ اسی کے تحت جامعات بھی قائم ہوئیں۔ آزادی ایک طرح کی ذمہ داری ہے اور ہم ذمہ دار ہیں کہ اردو یونیورسٹی سے جو بھی طالب علم نکلیں وہ لائق و فائق بنے۔ ہم اپنا کام پوری ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے ترنگا لہرانے کے بعد ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں اپنے یوم آزادی پیام کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بحیثیت ہندوستانی انسانیت کو ترجیح دیں۔ انسانیت کا مطلب  دوسروں کو برداشت کرنااور احترام کرنا ہے۔ مرکز برائے اردو زبان، ادب و ثقافت کے زیر اہتمام ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس کے علاوہ شہدائے آزادی رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اور بھگت سنگھ کے آخری خطوط پر مشتمل آڈیو پروگرام متاثر کن انداز میں پیش کیاگیا۔ یہ ان شہدا کے سزائے موت کے اعلان کے بعد لکھے گئے آخری خطوط تھے۔ قبل ازیں صبح 8:30 بجے ’’آزادی – 70 یاد کرو قربانی‘‘ کے زیر عنوان جاری پندرہ روزہ جشن آزادی تقاریب کے تحت ’’دوڑ برائے آزادی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT