Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ،ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ،ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ۔20 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لائین آف کنٹرول پر ہندوستانی سپاہیوں کی طرف سے مبینہ بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے آج ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ڈائرکٹر جنرل ( جنوبی ایشیاء و سارک) محمد فیصل نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا اور کوئی علاقہ میں لائن آف کنٹرول پر 17 مارچ کو ہندوستانی سپاہیوں کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کی مذمت کی ‘‘ ۔ پاکستان نے دعویٰ کیا ہیکہ ہندوستانی فورسیس کی طرف سے اواخر ہفتہ کی گئی فائرنگ میں ایک 60 سالہ خاتون ہلاک اور دیگر تین سویلئنس زخمی ہوگئے۔ فیصل نے کہا کہ ’’دانستہ طور پر سویلئنس کو نشانہ بنانا بلاشبہ انسانی وقار کے علاوہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے مغائر اور قابل مذمت ہے‘‘۔ ڈائرکٹر جنرل نے ہندوستان پر زور دیا کہ وہ 2003ء کے جنگ بندی سمجھوتہ کا احترام کرے۔ جنگ بندی کے اس واقعہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کروائے۔ نیز ہندوستانی فورسیس کو ہدایت کی جائے کہ وہ جنگ بندی سمجھوتہ کا اس کی روح و منشاء کے مطابق احترام کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے تبادلوں کے سبب ان دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر زبردست کشیدگی ہے۔

TOPPOPULARRECENT