Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے لوک سبھا میں آج کہاکہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے اور پاکستان میں ’سرکاری ذرائع‘ ہندوستان میں دراندازی، سبوتاج اور سرحد پار فائرنگ کی بدستور تائید و حمایت کررہے ہیں۔ مملکتی وزیرداخلہ ہنس راج آہیر نے کہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر ہندوستانی فوج اور بی ایس ایف کی جانب سے فی الفور مؤثر جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ آہیر نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر 2016 ء کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 221 واقعات پیش آئے۔ لائن آف کنٹرول پر اس مدت کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 228 واقعات پیش آئے۔ ان واقعات میں 13 سویلینس ہلاک اور دیگر 83 افراد زخمی ہوئے۔ علاوہ ازیں آٹھ فوجی اہلکارہ لاک اور دیگر 74 زخمی ہوئے ہیں۔
ایسے واقعات میں بی ایس ایف کے پانچ اہلکار ہلاک اور دیگر 25 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 2017 ء میں فروری تک لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 22 واقعات پیش آئے۔ بین الاقوامی سرحد پر ایسے دیگر چھ واقعات پیش آئے۔

TOPPOPULARRECENT