Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / لائین انسپکٹر کی مشتبہ موت

لائین انسپکٹر کی مشتبہ موت

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک لائین انسپکٹر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ وشواناتھ کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ پولیس عنبرپیٹ کے مطابق وشواناتھ جے پوری کالونی میں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے لائین انسپکٹر بتایا گیا ہے ۔ یہ شحص آج صبح اپنے مکان میں برش کرنے کے دوران مشتبہ طور پر گر پڑا اور گہرے زخم آنے کے سبب برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT