Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / لائیون کی تباہ کن بولنگ ویسٹ انڈیز کو مشکل کا سامنا

لائیون کی تباہ کن بولنگ ویسٹ انڈیز کو مشکل کا سامنا

ہوبارٹ ۔ 11 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیتھن لائیون کی تباہ کن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو انتہائی کمزور بناتے ہوئے اپنی ٹیم آسٹریلیا کو یقینی کامیابی کے دہانے پر پہونچا دیا اگرچہ ڈین بریوو نے یہاں جاری پہلے ٹسٹ میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ بارش کے سبب آج کئی مرتبہ کھیل روکنا پڑا جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم چھ وکٹس کے نقصان سے 207 رنز بناسکی ۔ بریوو 94 رن اور کیمروچ 31 رن پر کھیل رہے تھے ۔ ساتویں وکٹ کی ساجھیداری میں ان دونوں نے اپنی ٹیم کیلئے 91 رن کا اضافہ کیا ۔ قبل ازین لائیون نے ایک ہی اوور میں دو وکٹ لیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے میڈل آرڈر کو تباہ کردیا جبکہ یہ ٹیم کھیل کے دوسرے دن آسٹریلیا کی جابن سے 583 رنز بناکر اننگز ڈیکلیر کئے جانے کے بعد ویسٹ انڈیز لڑکھڑاتے ہوئے بھاری ہدف کے تعاقب میں مصروف تھی ۔

TOPPOPULARRECENT