Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / لاتور میں ایک اور واٹر ٹرین کی آمد

لاتور میں ایک اور واٹر ٹرین کی آمد

ممبئی 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ مرہٹواڑہ کے لاتور ٹاؤن کے لئے 5 لاکھ لیٹر پانی سے بھرے ہوئے ویاگنس کے ساتھ ایک خصوصی ٹرین آج میراج سے روانہ ہوگی جہاں پر شدید خشک سالی کی بناء پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل شام بھی ایک اور واٹر ٹرین لاتور پہنچ گئی تھی۔ اس ٹرین میں 10 ویگنس ہیں جوکہ مغربی مہاراشٹرا میں میراج سے آج صبح روانہ ہوگی اور 350 کیلو میٹر کی مسافت طے کرتے ہوئے لاتور پہونچے گی۔ ہر ایک ویگن 50 ہزار لیٹر پانی سے بھرا ہوا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے لاتور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک حوض تیار کیا ہے جہاں پر پانی کا ذخیرہ کرکے لاتور ٹاؤن میں سربراہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT