Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / لاج سے مسخ شدہ نعش برآمد

لاج سے مسخ شدہ نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) افضل گنج پولیس نے علاقہ میں واقع ایک لاج سے ایک شخص کی مسخ شدہ نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس لاج کے کمرے سے بدبو آرہی تھی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے لاج پہونچکر پنچنامہ کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ پون کمار ، اشوک نگر کالونی کاپرا علاقہ کا ساکن تھا ۔ /22 نومبر کے دن یہ شخص افضل گنج کے علاقہ میں واقع ایک لاج آیا تھا اور کمرے میں مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص نے اپنی ہاتھ کی نسوں کو کاٹ کر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT