Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / لارڈز میں پاکستان کا بہتر موقف، انگلینڈ 253/7

لارڈز میں پاکستان کا بہتر موقف، انگلینڈ 253/7

لندن، 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے آج دوسرے دن لارڈز میں مارننگ سیشن کے بعد گیند کے ذریعے عمدہ واپسی کی۔ بقیہ دن بولروں کو یاسر شاہ (5/64) کی قیادت میں  غلبہ ملا،جس نے السٹیر کک کی ٹیم کو 253/7 تک محدود رکھا اور وہ ہنوز 86 رنز پیچھے ہیں۔ محمد عامر نے کک (81) کو بولڈ کیا ، دیگر وکٹ راحت علی کو ملی۔ صبح میں کپتان مصباح الحق 114 پر آؤٹ ہوئے اور پاکستان کی پہلی اننگز 282/6 پر احیاء کے بعد 339 پر سمٹ گئی۔

TOPPOPULARRECENT