Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / لارڈز ٹسٹ : انگلینڈ کی پہلے بیٹنگ

لارڈز ٹسٹ : انگلینڈ کی پہلے بیٹنگ

لندن ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) السٹیر کک نے انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف تیسرے و آخری ٹسٹ میں آج یہاں اچھی شروعات فراہم کی مگر پہلے روز لنچ سے قبل میزبانوں نے تین وکٹیں گنوا دیئے۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور خود اوپنر کپتان نے لنچ تک 74/3 کے اسکور میں 48* کا حصہ ادا کیا۔ تاہم اُن کے ساتھی ڈٹ نہیں کھیل پائے، جیسا کہ دیگر اوپنر آڈم ہیلز 18، تین نمبر کے نک کامپٹن 1 اور پھر اسٹار بیٹسمن جے روٹ 3 پر آؤٹ ہوگئے۔ انجیلو میتھیوز زیرقیادت دورہ کنندہ سری لنکن ٹیم کیلئے سرنگا لکمل نے کامپٹن اور روٹ کی اہم وکٹیں لئے جبکہ ہیلز کو رنگنا ہیراتھ نے پویلین لوٹایا۔ تادم تحریر دوسرے سیشن میں انگلینڈ کا اسکور 135/4 ہوچکا تھا، جس میں کک ہاف سنچری کی تکمیل کے بعد کھیل رہے تھے۔

 

تنڈولکر سے کوئی برابری نہیں : کک
لندن ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) وہ بھلے ہی سب سے کم عمر میں 10,000 رنز کا سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں لیکن انگلینڈ کے کیپٹن السٹیر کک کا کہنا ہے کہ انھیں بخوبی علم ہے کہ وہ ہندوستان کے ’’غیرمعمولی باصلاحیت شخصیت‘‘ جیسے کچھ نہیں اور اُن سے موازنہ سے قبل انھیں طویل سفر طے کرنا ہوگا۔ کک گزشتہ ٹسٹ میں 10 ہزار مکمل کئے ، سچن 15,921 رنز بناچکے ہیں۔ کک نے کہا: ’’میں کوئی جینئس نہیں اور تنڈولکر ایسے شخص ہیں۔‘‘

TOPPOPULARRECENT