Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی کانوکیشن تقریب

لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی کانوکیشن تقریب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (LIET) حمایت ساگر میں اس کی دسویں کانوکیشن تقریب کا انعقاد عمل میں لایا ۔ کانوکیشن تقریب انسٹی ٹیوٹ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ زائد از چار سو طلبہ نے شرکت کی ۔ پرنسپال انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر بی سی ایرنا افتتاحی کلمات کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا ۔ صدر نشین انسٹی ٹیوٹ سی اے باشاہ ، سکریٹری مسرس رضوانہ بیگم نائب صدر نشین توصیف احمد نے خطاب کیا ۔ صدر نشین سی اے باشاہ نے انسٹی ٹیوٹ کی ترقی اور طلبہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔نائب صدر نشین نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ صنعتی میدان کے طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنا حصہ ادا کریں ۔ سکریٹری نے طلبہ کو بہتر کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے طلبہ ، فیاکلیٹی اسٹاف کی ستائش کی ۔ سال آخر طلبہ کے چھ بہترین پراجکٹس کے تئیں بی ٹیکس کورسیس کی ہر برانچ کو ان کی تحقیق کے لیے پانچ ہزار روپئے نقد انعام دیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر گریجویٹ طلبہ سے اس بات کا حلف لیا گیا کہ وہ اپنی توانائیاں معاشرہ میں بہتر کارکردگی کے لیے صرف کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT