Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / لارڈ سوراج پال کا بیٹا آٹھویں منزل سے گرکر ہلاک

لارڈ سوراج پال کا بیٹا آٹھویں منزل سے گرکر ہلاک

لندن ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  ہندوستانی نژاد  صنعتکار لارڈ سوراج پال کے لڑکے انگڑ پال کی وسطی لندن میں اُن کے پینٹ ہاؤس سے گرنے کے سبب موت واقع ہوگئی ۔ سوراج پال کے قائم کردہ کپارو گروپ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر 45 سالہ انگڑ پال کو 8 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد شدید زخم آئے تھے ۔ ڈاکٹرس نے اُنھیں مردہ قرار دیا ۔ لندن پولیس موت کے اسباب کی تحقیقات کررہی ہے ۔ کپارو انڈسٹریز سنگین بحران سے دوچار ہے اور فولاد کی قیمت میں کمی کی وجہ سے اس کی 16 کمپنیوں کو مالی خسارے سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔ اس پس منظر میں انگڑ کی موت کے تعلق سے کئی شبہات اُبھر رہے ہیں ۔ انگڑ نے 10 سال قبل میڈیا وکیل مشیل بون سے شادی کی تھی ۔ کپارو گروپ کے تحت 40 کمپنیاں ہیں جن میں دنیا بھر بشمول ہندوستان کے تقریباً 10 ہزار افراد روزگار سے وابستہ ہیں اور اس کا سالانہ ٹرن اوور ایک بلین پاؤنڈ سے زائد ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT