Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / لارڈ وینکٹیشورا مندر میں روی شنکر پرساد نے خصوصی پوجا کی

لارڈ وینکٹیشورا مندر میں روی شنکر پرساد نے خصوصی پوجا کی

تروملا۔ 14 اگست (این ایس ایس) مرکزی وزیر انصاف و قانون روی شنکر پرساد نے اتوار کی صبح تروملا تروپتی دیوستھانم پہنچ کر لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی جہاں مرکزی وزیر اور ان کے قافلے کی آمد پر دیوستھانم کے چیرمین ڈاکٹر سی ایچ کرشنا مورتی اور مندر کے پجاریوں نے استقبال کیا اور مورتیوں کے قریب پہونچایا۔ انہیں لارڈ وینکٹیشورا اور اہم واقعات کے علاوہ سب سے بڑی مورتی پر چڑھائے ہوئے جواہرات کی اہمیت سے واقف کروایا۔ روی شنکر پرساد پوجا کیلئے مندر میں کچھ وقت گذارنے کے بعد رنگا نائیکولو منڈپم روانہ ہوئے جہاں پجاریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT