Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / لارڈ کرشنا’’ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے‘‘ پرشانت بھوشن کا ٹوئٹ بناتنازع کاسبب

لارڈ کرشنا’’ خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے‘‘ پرشانت بھوشن کا ٹوئٹ بناتنازع کاسبب

نئی دہلی:ممتاز ماہرقانون وسماجی جہدکار پرشانت بھوشن نے یہ کہتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کیا کہ ہندودیوتا کرشنا ’’ اخواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ‘‘ تھے۔صر ف یہ ہی نہیں بلکہ مسٹر بھوشن نے کہاکہ اگر ہمت ہے تو اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اپنے مخالف رومیو دستے کا نام مخالف کرشنا اسکوڈرکھیں۔

ٹوئٹرپربات کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نے کہاکہ ’’ رومیو نے صرف ایک عورت سے محبت کی تھی‘ جبکہ لارڈکرشنا کا شمار بڑے پیمانے پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں میں ہوتا ہے ۔

اگر ادتیہ ناتھ کے پاس ہمت ہے تو و ہ اپنے دستے کانام مخالف کرشنا اسکوٹ رکھیں؟‘‘جس کے ساتھ ہی سوشیل میڈیاپر ایک طوفان کھڑا ہوگیا۔

دہلی بی جے پی کے ترمان تیجندربگا عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈرکے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

انہوں نے پوسٹ کیاکہ’’لارڈ کرشنا کی توہین پر پرشانت بھوشن کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے‘‘۔تاہم انہوں نے مذکورہ ٹوئٹس پراپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میرا ٹوئٹ رومیو برگیڈ پرتھا جو مسخ کیاجارہا ہے ۔

رومیو برگیڈ کی جانب سے میرا موقف ہے ‘ یہا ں تک کے لارڈ کرشنا بھی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے لگتے تھے‘‘۔

اینٹی رومیو اسکوڈبی جے پی کاانتخابی وعد ہ تھاجس کی تشکیل چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی نگرانی کے لئے عمل میں لائی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT