Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / لاریوں کا سرقہ اور فرضی نمبرات سے دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

لاریوں کا سرقہ اور فرضی نمبرات سے دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

اصل سرغنہ مفرور ، اے سی پی کشائی گوڑہ سید رفیق کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /22 مارچ ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے لاریوں کا سرقہ اور فرضی نمبرات سے دھوکہ دینے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاریوں کو ضبط کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کشائی گوڑہ سید رفیق نے بتایا کہ 6 افراد 37 سالہ شنکر نائیک 35 سالہ سدھاکر 46 سالہ سالار اسماعیل 39 سالہ روی نائیک 45 سالہ حاجی اور 28 سالہ بھانو چندر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جبکہ اس ٹولی کا ایک اور سرغنہ وینکٹیشور راؤ مفرور ہے ۔ پولیس اس مفرور شخص کی تلاش میں مصروف ہے ۔ اے سی پی کشائی گوڑہ نے بتایا کہ سدھاکر اور شنکر نائیک تقریباً 15 سال سے لاری مالکین ہے اور 10 سال سے ان کی دوستی ہے جو چکری پورم پوری اڈے پر رہتے ہیں ۔ ان کی دوستی اسماعیل اور روی نائیک سے ہوئی جو گاڑیوں کی خرید و فروخت کے ایجنٹ ہیں ۔ جبکہ اس ٹولی کے مزید دو افراد حاجی اور بھانو چندر پیشہ سے میکانک ہیں اور ان کا گیاریج بھی پایا جاتا ہے ۔ 2 سال قبل ان دونوں نے ایک لاری خریدی اور اس پر گیارہ لاکھ روپئے کا فینانس کروایا ۔ لیکن اقساط ادا نہیں کرسکے اور کافی رقم ادا شدنی تھی جس کے بعد انہوں نے منصوبہ تیار کیا اور جس کمپنی سے انہوں نے فینانس کروایا تھا ۔ اسی کمپنی کی جانب سے ہراج کردہ ایک پرانی بوسیدہ اسکراپ والی لاری کو خریدا تاکہ اسکراپ کرسکے ۔ جس کے بعد اس لاری کے انجن اور چیشی نمبرات کو حاصل کرتے ہوئے نئی لاری کے انجن اور چیشی نمبرات پر بدل دیا اور پرانی لاری کو اسکراپ کرنے کے بعد نئی لاری گم ہوجانے کی شکایت کروائی ۔ جس کے چند عرصہ بعد دوبارہ انہوں نے اس لاری پر دوبارہ ساڑے 4 لاکھ روپئے قرض حاصل کیا ۔ اس منصوبہ میں کامیابی کے بعد انہوں نے ایک نئی شوروم کی لاری خریدی جس کی قیمت تقریباً 28 لاکھ ہے اور اس پر 24 لاکھ کا فینانس کروایا اور اسی لاری کو چند روز چلانے کے بعد ریاست آندھراپردیش کے کرشنا ضلع میں مفرور وی وی راؤ کے یہاں چھپادیا ۔ اسی دوران خفیہ اطلاع ملنے پر کشائی گوڑہ پولیس نے اس ٹولی کے منصوبہ کو ناکام بتاتے ہوئے ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT