Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / لاریوں کے تصادم میں جھلسنے والا شخص فوت

لاریوں کے تصادم میں جھلسنے والا شخص فوت

حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دو لاریوں میں پیش آئے تصادم میں جھلس جانے والے شخص کی کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز شاہ میر پیٹ کے حدود میں دو لاریوں کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد آگ کے شعلے بھڑک اٹھے تھے اور ان آگ کے شعلوں کی زد میں آکر شدید جھلس جانے والا شخص سدھاکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق سدھاکر پیشہ سے ڈی سی ایم ڈرائیور تھا ۔ گھٹکیسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ حادثہ مجید پور چوراہے پر پیش آیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT