Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لاری الٹ جانے سے 5افراد ہلاک اور 25دیگر زخمی

لاری الٹ جانے سے 5افراد ہلاک اور 25دیگر زخمی

گلبرگہ۔/20ستمبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کم از کم 5افراد ہلاک اور 25دیگر افراد اس وقت زخمی ہوئے جب پرانی پوڈ چنئی گیٹ بی آر ہلز یلندور تعلقہ میں ایک لاری جس میں وہ محو سفر تھے الٹ گئی۔پولس نے کہا کہ مرنے والے جو کووی موضع کے تھے بی آر ہلز سے ایک مندر کے درشن کے بعد لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کا سبب ایک تنگ موڑ کاٹتے وقت ڈرائیور کا اسٹئیرنگ پر سے کنٹرول کھو دینا ہے ۔حادثہ کے وقت لاری میں 50سے زائد افراد سوار تھے۔زخمیوںکو یلندور سرکاری اسپتال میں شریک کروایا گیا ہے اور مرنے والوںکی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔کہا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ متعدد زخمیوں کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT