Friday , May 26 2017
Home / شہر کی خبریں / لاری مالکین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال چوتھے دن میں داخل

لاری مالکین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال چوتھے دن میں داخل

حیدرآباد، 2اپریل (یواین آئی) لاری مالکین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔جنوبی ہند کی ریاستوں کرناٹک، ٹاملناڈو، کیرلااور پڈوچیری ‘ تلنگانہ اور اے پی میں تقریبا15لاکھ لاریاں سڑکوں سے غائب رہیں جس سے گیہوں،دالوں اور دیگر ضروری اشیا کی سپلائی متاثر رہی ۔لاری اونرس ایسوسی ایشن نے واضح کردیا کہ ان کے مطالبات کے پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔سینکڑوں لاریاں حیدرآباد کے نواحی علاقہ اور دونوں ریاستوں کے دیگر ٹاونس میں ٹہری رہیں۔لاری مالکین نے ان سے ریاستی شاہراہوں پر زائد ٹول فیس کی وصولی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT