Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / لاری مالکین کی ہڑتال ختم کروانے چیف منسٹر سے سی پی آئی کی اپیل

لاری مالکین کی ہڑتال ختم کروانے چیف منسٹر سے سی پی آئی کی اپیل

حیدرآباد 2 اپریل ( این ایس ایس ) سی پی آئی ریاستی یونٹ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرکز پر دباؤ ڈالتے ہوئے لاری مالکین کی ہڑتال کو فی الفور ختم کروانے اقدامات کرے ۔ پارٹی نے حکومت سے کہا کہ اسب ات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ہڑتال کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی کالابازاری نہ ہونے پائے ۔ چیف منسٹر کے نام ایک مکتوب میں سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سی ایچ وینکٹ ریڈی نے کہا کہ جاریہ آل انڈیا لاری ہڑتال سے عام آدمی اور کسان دونوں متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی منتقلی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہوگیا ہے ۔ جو کسان پہلے ہی کئی مسائل سے پریشان ہیں انہیں اب لاریوں کی ہڑتال سے نئے مسائل کا سامنا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اس مسئلہ میں مداخلت کرنے اور ہڑتال ختم کروانے کی خواہش کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT