Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / لاری نہر میں گرنے سے یوپی میں 14 ہلاک،ورثاء کو دو لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے وزیراعظم کا اعلان

لاری نہر میں گرنے سے یوپی میں 14 ہلاک،ورثاء کو دو لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے وزیراعظم کا اعلان

ایٹا (یوپی) 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) 14 افراد ہلاک اور دیگر 28 زخمی ہوگئے جبکہ شادی کی بارات لیجانے والی ایک لاری بے قابو ہوگئی اور نہر میں گر پڑی۔ یہ واقعہ تین بجے شب پیش آیا جبکہ لاری آگرہ سے و اپس آرہی تھی۔ زخمیوں کو دواخانے میں شریک کردیا گیا ہے۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے آج یوپی کے حادثہ میں مہلوکین کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ہر مہلوک کے ورثاء کو دو لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا۔ اُنھوں نے شدید زخمیوں کو پچاس ہزار روپئے دینے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT