Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / لاری کی آر ٹی سی بس کو ٹکر 12 افراد بشمول خواتین زخمی

لاری کی آر ٹی سی بس کو ٹکر 12 افراد بشمول خواتین زخمی

حیدرآباد  /22 جولائی (سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ رام دیو گوڑہ میں ایک تیز رفتار لاری نے آر ٹی سی بس کو ٹکر دیدی ۔ یہ واقعہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب پاسنجروں سے بھری ہوئی آر ٹی سی منی بس رام دیو گوڑہ سے گزررہی تھی کہ تیز رفتار لاری نے اس بس کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں 12 افراد بشمول خواتین زخمی ہوگئے ۔ 10 افراد کو آوٹ پیشنٹ کے طور پر علاج کیا گیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہونے پر انہیں دواخانہ میں شریک کرلیا گیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید فیاض نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے لاری ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ اس حادثہ کے بعد رام دیو گوڑہ علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے بذریعہ کرین لاری کو وہاں سے ہٹایا ۔

TOPPOPULARRECENT