Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / لاری کی ٹکر سے 4 افراد ہلاک ، 6 زخمی

لاری کی ٹکر سے 4 افراد ہلاک ، 6 زخمی

حیدرآباد۔ 12 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ آر جی آئی ایرپورٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ٹی سدھاکر نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا جہاں ترکاری سے لدی لاری نے ایک ٹھہری ہوئی لاری کو عقبی سمت سے ٹکر دے دی۔ یہ لاری ایک موٹر سائیکل راں سے راستہ معلوم کرنے کے مقصد سے ٹھہری ہوئی ہے۔ تیز رفتار لاری میں سوار دو مسافرین اور کلینر کے علاوہ موٹر سائیکل سوار برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ مہلوکین کی نعشیں بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT