Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / لاری ہڑتال ختم کرانے وزیر اعظم  سے مداخلت کی اپیل ‘ سی پی آئی

لاری ہڑتال ختم کرانے وزیر اعظم  سے مداخلت کی اپیل ‘ سی پی آئی

حیدرآباد 4 اپریل ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے پانچ دن سے جاری لاری مالکین کی ہڑتال کو ختم کروائیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے خواہش کی کہ وہ لائسنس فیس میں اضافہ اور گاڑیوں پر چالانات سے بھی دستبرداری اختیار کریں۔ وزیر اعظم کے نام ایک مکتوب میں ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ ٹرک مالکین کی ہڑتال سے اشیائے ضروریہ اور غذائی اجناس کی منتقلی متاثر ہو رہی ہے اور اس کے نتیجہ میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ٹرک مالکین کی ہڑتال سے ترکاریوں ‘ پھولوں وغیرہ کی قیمتوں پر بھی اثر ہو رہا ہے اور یہ اشیا سوکھ کر خراب بھی ہوجائیں گی جس سے قومی دولت کا کروڑ ہا روپئے کا نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ہڑتال کی وجہ سے زرعی مارکٹیں ہندوستان بھر میں بند ہو رہی ہیں۔ انہوں نے لاریوں کے انشورنس میں غیر معمولی اضافہ کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ تمام گاڑیوں بشمول ٹیکسی ‘ آٹو رکشا وغیرہ کی لائسنس فیس میں اضآفہ کردیا گیا ہے اور ان پر بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں ۔ یہ فیصلے بھی واپس لینے کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT