Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / لاس اینجلس میں امکانی خطرہ کے پیش نظر تمام اسکولس بند

لاس اینجلس میں امکانی خطرہ کے پیش نظر تمام اسکولس بند

واشنگٹن ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں تمام پبلک اسکولس کو ’’الیکٹرانک‘‘ خطرہ کی بناء بند کردیا گیا ۔ اس کی وجہ سے 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ کی تعلیم متاثر رہی ۔ عہدیداروں نے آج ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام کو بعض ایسے خطرات کا پتہ چلا ، جن کی بناء سارے اسکول سسٹم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ان خطرات میں اسکولس کیمپس میں دستیاب اشیاء بھی شامل ہے۔ قبل ازیں ایک ایسی الیکٹرانک خطرہ کا پتہ چلاجس کے ذریعہ ہمارے اسکولس کو نشانہ بنایا جاسکتا تھا۔ چنانچہ سارے لاس اینجلس میں پبلک اسکولس کو بند کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT