Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / لاس اینجلس میں تلنگانہ کی صنعتی پالیسی کی بہتر پذیرائی

لاس اینجلس میں تلنگانہ کی صنعتی پالیسی کی بہتر پذیرائی

9 ویں ریجنل پراواسی بھارتیہ دیوس میں وزیر صنعت جے کرشنا راؤ کی شرکت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : لاس اینجلس میں 9 ویں ریجنل پراواسی بھارتیہ دیوس میں تلنگانہ کی صنعتی پالیسیوں کی کافی پذیرائی کی گئی ۔ تلنگانہ کے وزیر صنعت جوپلی کرشنا راؤ نے 9 ویں ریجنل پراواسی بھارتیہ دیوس میںحصہ لیا جس کا اہتمام وزارت اوورسیز انڈینس اور وزارت خارجہ حکومت ہند کی جانب سے لاس اینجلس میں کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر وزیر موصوف کی جانب سے حکومت تلنگانہ کے ویژن ، صنعتی پالیسی ، ترجیحی شعبہ جات ، ریاست تلنگانہ میں نئی کمپنیاں قائم کرنے کے مواقع پر پیش کئے گئے پریزینٹیشن پر انڈو ۔ امریکن کمیونٹی کافی دلچسپی ظاہر کی ۔ تلنگانہ میں اسکلڈ میان پاور ، وسیع زمین ، چوبیس گھنٹے برقی سربراہی ، سازگار موسمی حالات ، بہتر سڑکیں ، ریل اور ایر کنیکٹیویٹی ، رشوت سے پاک نظم و نسق ، سیاسی استحکام ، صنعتوں کو فروغ دینے اور ان کی مدد کے لیے حکومت کا عزم ، ایسی باتیں ہیں جو انٹرپرینرس کو مائل کرنے میں بڑی اہمیت رکھتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT