Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / لاس ویگاس حملہ دہشت گرد واقعہ نہیں:ایف بی آئی

لاس ویگاس حملہ دہشت گرد واقعہ نہیں:ایف بی آئی

لاس ویگاس ،5اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف بی آئی)نے لاس ویگاس میں ایک موسیقی پروگرام کے دوران ہوئی فائرنگ کے واقعہ کے معاملے میں ایسا کوئی بھی ثبوت ملنے سے انکار کیا ہے جس سے اس حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جاسکے ۔ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ آرون روس نے آج پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔مسٹر روس نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف بی آئی افروں نے حملہ آور اسٹیفن پیڈاک کی خاتون دوست سے بھی پوچھ تاچھ کی ہے ۔اس معاملے میں پولیس نے کسی کو حراست میں نہیں لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT