Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / لاطینی امریکہ کے مال میں آتشزدگی ، چار ہلاک

لاطینی امریکہ کے مال میں آتشزدگی ، چار ہلاک

لیما 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکہ کے ملک پیرو کے دارالحکومت لیما کے ایک مال میں آگ لگنے سے آج کم سے کم چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق راجدھانی لیما کے ایک مال میں واقع سنیما ہال میں آگ لگ جانے سے چار افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں دو مرد اور دو خواتین ہیں۔مال سے 13 لوگ لاپتہ بھی ہیں۔فائر بریگیڈ کے مطابق لاپتہ لوگوں کو تلاش کیا جا رہاہے ۔حادثے کے بعد قریب ہی واقع برطانوی سفارت خانے کو بند کر دیا گیا ہے ۔قا بل ذکر ہے کہ لیما میں اسی ہفتے ایشیا بحرالکاہل معاشی تعاون چوٹی کانفرنس ہونے والی ہے جس میں امریکہ، روس، چین، جاپان اور دیگر ممالک حصہ لینے والے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران امریکہ کے صدر براک اوباما مال کے نزدیک ایک ہوٹل میں ٹھہرنے والے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT