Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / لالوپرساد کی واپسی ‘ بہار کے بادشاہ گربن گئے

لالوپرساد کی واپسی ‘ بہار کے بادشاہ گربن گئے

پٹنہ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلسل ناکامیوں کی پرواہ کئے بغیر آر جے ڈی نے گذشتہ 15سال کے دوران اپنی جدوجہد  جاری رکھی‘ جب کہ اُسے اقتدار سے بیدخل کردیا گیا تھا اور عدالت نے صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو کے خلاف فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت انہیں 6سال تک انتخابات میں حصہ لینے سے منع کردیا گیا تھا ‘ تاہم وہ بہار کے سیاسی منظر میں زبردست طریقہ سے واپس آگئے‘ جنہیں کبھی بہار کا مقبول ترین شخص سمجھا جاتا تھا ۔2010ء کے اسمبلی انتخابات کے بعد گمنامی کا شکار ہوگئے تھے ‘ جب کہ این ڈی اے نے موجودہ چیف منسٹر نتیش کمار کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے مخلوط حکومت بنائی تھی۔ آر جے ڈی نے 243رکنی بہار اسمبلی میں صرف 22نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جو اب تک کا بدترین انتخابی نتیجہ تھا ۔ ایک دور میں آر جے ڈی کو بہار کیلئے ناگزیر سمجھا جاتا تھا ‘ اس کا ووٹ بینک مسلم ۔ دیگر پسماندہ طبقات کے رائے دہندوں پر مشتمل تھا لیکن اس کے قائد کو قائداپوزیشن کے عہدہ سے بھی محروم ہونا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT