Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / لالو پرساد کے جلسہ میں آزاد کانگریس کے نمائندہ

لالو پرساد کے جلسہ میں آزاد کانگریس کے نمائندہ

نئی دہلی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد غلام نبی آزاد لالو پرساد یادو کے جلسہ عام میں جو اتوار کے دن پٹنہ میں مقرر ہے، کانگریس کی نمائندگی کریں گے۔ کانگریس آر جے ڈی کی تائید کررہی ہے اور سونیا یا راہول گاندھی کے جلسہ میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ قبل ازیں راہول گاندھی نے اشارہ دیا تھاکہ گاندھی خاندان کے دیرینہ تائید کرنے والے اور دوست لالو پرساد کے جلسہ عام میں وہ شرکت کریں گے لیکن اس سے لالو پرساد اور ان کے فرزند کے امکانات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی جلسہ عام میں شرکت سے گریز کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT