Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / لالو پرساد یادو اور محروس شہاب الدین کی فون پر بات چیت

لالو پرساد یادو اور محروس شہاب الدین کی فون پر بات چیت

فساد کرانے کی سازش کا انکشاف ، کارروائی کرنے بی جے پی کا مطالبہ
پٹنہ ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار میں بی جے پی نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے خلاف ایک فوجداری کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا کیوں کہ انہوں نے محروس گینگسٹر شہاب الدین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔ ارنب گو سوامی کے نئے ٹیلی ویژن چیانل ری پبلک نے آج اپنی افتتاحی نشریات میں لالو پرساد یادو اور محمد شہاب الدین کے درمیان ہوئی فون پر بات چیت کا آڈیو سنایا ہے ۔ اس پر بی جے پی کے سینئیر لیڈر سنیل کمار مودی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ لالو پرساد کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع ہو ۔ لالو پرساد یادو فی الحال چارہ اسکام کیس میں مشروط ضمانت پر رہا ہوئے ہیں ۔ بی جے پی وفد نے گورنر رامناتھ کودتہ سے آج شام ملاقات کی اور اس سلسلہ میں ایک یادداشت پیش کی ۔ نیوز چیانل نے اس بات چیت کی آڈیو ٹیپ کو نشر کیا ہے ۔ شہاب الدین کو لالو سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ایس پی ختم ہے ۔ رام نومی تہوار کے دوران سیوان میں چند مقامات پر تشدد کی وجہ مناسب سیکوریٹی انتظامات نہ ہونا تھی ۔ اس پر آر جے ڈی صدر نے شہاب الدین سے کہا کہ وہ کچھ کرتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے مددگار سے کہا کہ وہ سیوان کے ایس پی کو فون کریں ۔ اسی دوران سیوان بی جے پی ایم پی روم پرکاش یادو نے چیف منسٹر نتیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ اس میڈیا رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت بہار لالو پرساد یادو کے سامنے گھٹنے ٹیک دی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT