Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / لالو کی دختر اور داماد کے خلاف سمن جاری

لالو کی دختر اور داماد کے خلاف سمن جاری

۔1000 کروڑ روپئے کی بے نامی اراضی معاملتوں کی تحقیقات میں پیشرفت
نئی دہلی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے 1,000 کروڑ روپئے مالیتی مبینہ بے نامی اراضی معاملتوں اور ٹیکس کی عدم ادائیگی کے مقدمہ میں اپنی تحقیقات کے ضمن میں آر جے پی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی دختر و رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی اور ان کے شوہر سیلیش کمار کے نام سمن جاری کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی طرف سے 22 مئی کو ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ راجیش کمار کی گرفتاری کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ باور کیا جاتا ہیکہ لالو اور ان کے بچوں کی مبینہ غیرقانونی معاملتوں میں اگروال نے مدد کی تھی۔ عہدیداروں نے کہا ہیکہ راجیہ سبھا کی رکن میسا بھارتی اور ان کے شوہر سیلیش کمار کو جون کے پہلے ہفتہ میں تحقیقاتی افسر کے اجلاس پر حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس محکمہ نے 16 مئی کو اس مقدمہ سے مربوط تقریباً دو درجن احاطوں پر دھاوے کرتے ہوئے متعدد دستاویز اور کمپیوٹر ہارڈویر ضبط کیا تھا۔ عہدیداروں نے کہا کہ ان تحقیقات میں بھارتی اور کمار بھی حصہ ہیں جن کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ باور کیا جاتا ہیکہ اس جوڑے کے ایک ادارہ مسرس مشائیل پیکرس اینڈ پرنٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ سے بھی روابط ہیں، جس کے بارے میں شبہ کیا جاتا ہیکہ دہلی کے بجواسن علاقہ میں ایک فارم ہاؤز کی خریدی میں اس نے بینامی معاملت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT