Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / لالو کی ریلی میں سی پی آئی (ایم) کی عدم شرکت

لالو کی ریلی میں سی پی آئی (ایم) کی عدم شرکت

نئی دہلی ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) نے اتوار کو پٹنہ میں منعقد شدنی آر جے ڈی کی ’’بی جے پی بھگاؤ۔ دیش بچاؤ‘‘ ریلی میں مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی کی موجودگی کے سبب حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے دو دن قبل کہا تھا کہ اس ریلی میں سی پی آئی (ایم) کی کٹر حریف اور مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی کے علاوہ جے ڈی (یو) کے باغی لیڈر شرد یادو بھی شرکت کریں گے۔ دو اہم اپوزیشن قائدین، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی اس ریلی میں اگرچہ شریک نہیں ہوں گی لیکن اپنی پارٹیوں کے نمائندوں کو روانہ کریں گی۔ سی پی آئی (ایم) کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ’’ہماری پارٹی کے جنرل سکریٹری (سیتارام یچوری) یا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوں گے کیونکہ اس میں ممتابنرجی بھی شرکت کررہی ہیں‘‘۔ تاہم سی پی آئی نے کہاکہ وہ اس ریلی میں شریک ہوگی کیونکہ اس کے ذریعہ سیکولر اور جمہوری جماعتوں کو یہ موقع مل سکتا ہے کہ عوام کو فسطائی قوتوں کے خلاف مزاحمت کا پیام دیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT