Monday , April 24 2017
Home / سیاسیات / لالو کے فرزند تیج پرتاب کو برطرف کرنے بی جے پی کا مطالبہ

لالو کے فرزند تیج پرتاب کو برطرف کرنے بی جے پی کا مطالبہ

پٹنہ ۔ 4 اپریل۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے سینئر بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے چیف منسٹر نتیش کمار سے وزیرماحولیات و جنگلات تیج پرتاب یادو کو مبینہ طورپر اراضی خریدی اسکام میں ملوث ہونے کی بناء برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ سابق ڈپٹی چیف منسٹر نے 90لاکھ روپئے مالیتی اس اسکام کی تحقیقات کا حکم دینے کی بھی چیف منسٹر سے خواہش کی ۔ انھوں نے لالو پرساد کے فرزند تیج پرتاب یادو پر 90 لاکھ روپئے کا کنٹراکٹ ریاستی دارالحکومت میں واقع سنجے گاندھی بایئولوجیکل پارک کو دینے کا الزام عائد کیا۔ اس کیلئے ٹنڈرس کا عمل اختیار نہیں کیا گیا اور عوامی دولت کا بیجا استعمال ہوا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT