Sunday , April 30 2017
Home / سیاسیات / لالو یادو نے نہیں منائی ہولی

لالو یادو نے نہیں منائی ہولی

پٹنہ 13مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس اتحاد کو بری طرح ہوئی شکست سے مایوس راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے آج یہاں ہولی نہیں منائی۔ ہر سال کپڑا پھاڑ ہولی کھیلنے کیلئے مشہور لالو یادو کی رہائش گاہ پر ہولی کا جوش و خروش دکھائی نہیں دیا۔ ہر سال کی طرح اس بار ان کی رہائش گاہ کے آس پر ان کے خیرخواہوں اور آر جے ڈی کے کارکنوں کی بھیڑ نظر نہیں آئی۔ ہولی میں ڈھولک اور تال کی تھاپ پر اپنے حامیوں اور مداحوں کے ساتھ پھاگ گانے والے لالو نے اس مرتبہ صرف مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بہار کے لوگوں کو ہولی کی مبارک باد دی۔لالو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ تمام لوگوں کوسماجی اتحاد، بھائی چارہ، محبت ، خوش، جوش، امنگ کی علامت ہولی کی دلی مبارک باد۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT