Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / لالو یادو کی ضمانت منسوخ کروانے عدالت سے رجوع ہونے کا ارادہ بی جے پی کا بیان

لالو یادو کی ضمانت منسوخ کروانے عدالت سے رجوع ہونے کا ارادہ بی جے پی کا بیان

پٹنہ 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کہا کہ وہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کی ضمانت منسوخ کرنے کے مطالبہ کے ساتھ عدالت سے رجوع ہوسکتی ہے کیونکہ وہ اپنی ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاست کر رہے ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی آر جے ڈی سربراہ کی ضمانت کو منسوخ کروانے عدالت سے رجوع ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے کیونکہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورز؁ کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی سینئر بی جے پی لیڈر نے آر جے ڈی سربراہ کی ضمانت کو منسوخ کروانے قانونی کارروائی کا اشارہ دیا ہے ۔ لالو یادو بی جے پی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT