Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لالچی بھائی کی شرمناک حرکت، بہن کے مکان سے طلائی زیورات کا سرقہ

لالچی بھائی کی شرمناک حرکت، بہن کے مکان سے طلائی زیورات کا سرقہ

بھینسہ ۔ 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دورحاضر میں پیسوں کی حوس اور لالچ کی خاطر انسانی رشتوں کا لحاظ اور خیال بالکل ہی نہیں دیکھا جارہا ہے۔ انسان پیسوں کی حوس میں کسی بھی حد تک خود کو گراتے ہوئے شرمناک حرکتیں کررہا ہے۔ اسی طرح کا شرمناک واقعہ سرقہ کی شکل میں بھینسہ شہر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب مستقر بھینسہ کے بھٹی گلی کی متوطن خاتون گنگامنی کے مکان پر اس کا حقیقی بھائی اے سائیناتھ ملاقات کی غرض سے منجلاپور موضع (نرمل) سے آیا اور بہن سے ملاقات کے بعد مکان میں افراد کی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہی حقیقی بہن کے مکان میں 7 تولے سونے کے سرقہ کی واردات کو انجام دیا۔ بعدازاں گنگامنی خاتون نے اپنے مکان میں سونا غیرموجود دیکھتے ہوئے بھینسہ پولیس کو سرقہ کی واردات سے متعلق واقف کرواتے ہوئے ایک تحریری شکایت درج کروائی جس پر سب انسپکٹر پولیس عبدالنظیر نے مقام واردات مکان پہنچ کر تمام حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور مکان میں آنے جانے اور رہنے والے تمام افراد کی تفصیلات دریافت کی اور تحقیقات کی۔ دوران عبدالنظیر ایس آئی نے اپنے ذہین دماغ سے گنگامنی کے 50 سالہ حقیقی بھائی اے سائیناتھ کے مقام منجلاپور موضع پہنچ کر تحقیقات کرتے ہوئے سائیناتھ سے پوچھ تاچھ کرنے پر سائیناتھ نے سرقہ کی واردات کا جرم قبول کرلیا اور اس کے قبضہ سے 7 تولہ سونا پولیس نے برآمد کرتے ہوئے ایک سرقہ کا کیس درج کرتے ہوئے ملزم کو عدالتی تحویل میں پیش کردیا۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ یہ سرقہ کی واردات جاریہ ماہ کی 15 نومبر کی دوپہر دن دھاڑے انجام دی گئی۔ ایس آئی عبدالنظیر کی تیز دماغ کارروائی پر کافی ستائش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT