Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان / لال شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر دہشت گرد حملہ کی شدید ہندوستانی مذمت

لال شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر دہشت گرد حملہ کی شدید ہندوستانی مذمت

نئی دہلی 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج لال شہباز قلندر کی درگاہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان ہمیشہ دہشت گردی کی ہر قسم اور توسیع کی مذمت کرتا رہا ہے۔ لال شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر دہشت گرد حملہ کی بھی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ جس کے نتیجہ میں کثیر تعداد میں بے قصور انسانوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ وزارت خارجہ ہندوستان کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہاکہ 80 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ مسلم ملک میں خودکش دہشت گرد بم حملہ کیا گیا۔ بمبار نے خود کو پرہجوم درگاہ میں دھماکہ اُڑالیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT