Tuesday , June 27 2017
Home / ہندوستان / لال قلعہ کے کنویں سے گرینیڈ برآمد

لال قلعہ کے کنویں سے گرینیڈ برآمد

نئی دہلی5مئی (سیاست ڈاٹ کام ) راجدھانی دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے کنویں سے ایک مہم کے دوران گرینیڈ ملا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کل شام چھ بجے مزدور کنویں کے ارد گرد صفائی کر رہے تھے کہ اسی دوران انہوں نے کنویں کے اندر گرینیڈ دیکھا۔ قلعہ کے عملے نے فوری طور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ بعدازاں یہ گرینیڈ محفوظ طور پر نکال لیا گیا جسے کافی قدیم بتایا جارہا ہے۔

 

ٹھاکروں اور دلتوں میں جھڑپ
ایک ہلاک ، کئی مکانات نذرآتش
لکھنؤ ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سہارنپور میں اندرون 15 یوم تشدد کے دوسرے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور کم از کم 15 دیگر زخمی ہوئے جبکہ دو ذاتوں کے لوگوں میں ایک جلوس کے دوران بڑی آواز سے موسیقی لگانے پر جھڑپ ہوئی۔ آج پیش آئے اس واقعہ میں کئی مکانات کو نذرآتش بھی کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ 20 تا 25 نوجوان جن کا تعلق اونچی ذات کے ٹھاکر زادے سے ہے ، وہ موضع شبیر پور سے موضع سملانا کو ایک تقریب کے سلسلہ میں جلوس کی شکل میں جارہے تھے۔ جب ایک مقام پر دلتوں نے بڑی آواز سے موسیقی پر اعتراض کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT