Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / لال مسجد کے امام پاکستان میں شرعی قوانین کے نفاذ کے خواہاں

لال مسجد کے امام پاکستان میں شرعی قوانین کے نفاذ کے خواہاں

اسلام آباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے انتہاء پسند عالم دین جو ایک مسجد پر فوج کے ذریعہ کئے گئے دھاوے کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کرلئے گئے تھے، نے آج سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کی ہے، جس میں انہوںنے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ لال مسجد کے امام عبدالعزیز نے اسلامی قوانین کے نفاذ کیلئے گذشتہ ماہ ایک مہم کا آغاز کیا اور اس طرح کئی سال گوشہ گمنامی میں رہنے کے بعد انہیں میڈیا کوریج حاصل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT