Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / لانس نائیک ہنومنتپا کی آخری رسومات

لانس نائیک ہنومنتپا کی آخری رسومات

دھارواڑ ( کرناٹک ) ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فوج کے لانس نائک ہنومنتپا کی آخری رسومات آج سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دیدی گئیں ۔ ہزارہا عوام نے سیاچن کے بہادر سپاہی کو شمالی کرناٹک میں ضلع دھارواڑہ کے موضع بیٹاڈو میں جذباتی انداز میں وداع کیا ۔ ارتھی جلوس کے دوران ہنومنتپا امر رہے اور حب الوطنی کے نعرے لگائے گئے اور ان کی نعش کو یہاں گرام پنچایت آفس سے متصل زمین میں دفنا دیا گیا ۔ اس موقع پر آبائی گاؤں اور قرب و جوار کے علاقوں سے آئے ہوئے ہزارہا افراد شریک تھے ۔ ان کی آخری رسومات لنگایت برادری کے طور طریقوں کے مطابق ادا کردی گئیں ۔ ہنومنتپا کی اہلیہ ، والدہ اور 2 سالہ لڑکی نے یہاں ہائی اسکول گراونڈ پر ان کا آخری دیداری کیا ۔ اس موقع پر وہاں موجود سینکڑوں افراد اشکبار ہوگئے ۔ قبل ازیں چیف منسٹر سدارامیا نے بھی موضع بیٹاڈو اور پہنچ کر ہنومنتپا کے سوگوار خاندان سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا تھا اور ریاستی حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT