Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / لاوارث بیاگ سے سنسنی ، ٹرمپ ٹاور کا تخلیہ

لاوارث بیاگ سے سنسنی ، ٹرمپ ٹاور کا تخلیہ

نیویارک۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نومنتخبہ صدر کی املاک ٹرمپ ٹاور جس میں ان کا پینٹ ہاؤز بھی واقع ہے، کی لابی میں آج ایک لاوارث بیاگ پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی اور پورے ٹرمپ ٹاور کا تخلیہ کروایا گیا۔ مذکورہ بیاگ لابی میں واقع ایک اسٹور کے قریب پایا گیا تھا۔ بعدازاں جب بیاگ کے قریب جاکر اسے اٹھایا گیا اور تلاشی لی گئی تو اس میں بچوں کے کھلونے بھرے ہوئے تھے۔ دریں اثناء نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر برائے مواصلات و عوامی اطلاعات جے پیٹر ڈونالڈ نے بتایا کہ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے انتہائی احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے اپنا بم اسکواڈ فوری روانہ کردیا تھا جس نے لابی میں موجود بیاگ کا معائنہ کیا اور اسے بے ضرر پایا۔ بیاگ کھولنے پر اس میں بچوں کے کھلونے رکھے ہوئے تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ 58 منزلہ ٹرمپ ٹاور میں ٹرمپ کا پینٹ ہاؤز دیگر رہائش گاہیں اور الگژری اسٹورس واقع ہیں۔ اس عمارت کو ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ہیڈکوارٹرس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا رہا جہاں کابینہ میں تقررات کے خواہاں سیاست داں ٹرمپ سے ملاقات کے لئے آیا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT