Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ انٹرمیڈیٹ طالبہ کی نعش جنگل میں دستیاب

لاپتہ انٹرمیڈیٹ طالبہ کی نعش جنگل میں دستیاب

عصمت ریزی کے بعد قتل کا شبہ، سی سی ٹی وی فٹیج سے اہم سراغ دستیاب ہونے پولیس کا دعویٰ
حیدرآباد /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور علاقہ سے پر اسرار طور پر لاپتہ انٹر طالبہ کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ چاندی جین کا بے رحمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو امین پور کے پہاڑوں میں پھینک دیا گیا ۔ 9 ستمبر سے لاپتہ اس لڑکی کی شکایت 10 ستمبر کے دن میاں پور پولیس اسٹیشن میں کردی گئی تھی ۔ تاہم 2 دن کے وقفہ میں بھی میاں پور پولیس اس لڑکی کے متعلق کچھ بھی اطلاعات کو فراہم نہ کرسکی اور آج اس کی نعش کو ضلع سنگاریڈی کے امین پور جنگلات سے برآمد کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا اور نعش کو پھینک دیا گیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق لڑکی چاندنی جین کی نعش کے قریب سے دستیاب اشیاء شراب کی بوتلوں سے پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا گیا ہوگا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کے ہاتھ پر ایک لیبل بھی لگا ہوا ہے جو کسی پب میں شرکت کی علامت ہے ۔ تاہم لڑکی کی بڑی بہن کی جانب سے دی گئی شکایت اور بتائی گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں تضاد سے کیس الجھن کا شکار ہوگیا ۔ تاہم پولیس نے چاندنی جین کی بڑی بہن کو بھی شک کے دائرے میں لے لیا ہے ۔ امکان ہے اس لڑکی سے بھی پوچھ گچھ ہوگی ۔ انٹر کی طالبہ مقتول چاندنی جین میاں پور علاقہ کے ساکن وشوا جین کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ اس کی والدہ کویتا جین اور والد دونوں گارمنٹس کا کاروبار کرتے ہیں ۔ پولیس نے لڑکی کی نقل و حرکت اور 9 ستمبر کے دن کی تمام سرگرمیوں کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات میں شدت پیدا کردی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اہم سراغ دستیاب کرلیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد حاصل اطلاعات سے بھی پولیس کو تحقیقات میں اہم پیشرفت حاصل ہوئی ہے ۔ چاندنی آٹو کے ذریعہ گئی تھی اور ایک لڑکا اس کے ہمراہ موجود تھا ۔ تاہم وہ امین پور پہاڑی علاقہ تک کیسے پہونچے اور اس کے ہاتھ سے دستیاب پب کا بیانڈ پولیس تمام زوایہ سے تحقیقات میں مصروف ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلہ میں پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT