Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ خاتون کی نعش باؤلی سے برآمد

لاپتہ خاتون کی نعش باؤلی سے برآمد

حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) اپل پولیس نے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو گزشتہ دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس کے مطابق 38 سالہ تلسی جوامراوتی کالونی اپل علاقہ کے ساکن پربھاکر کی بیوی /30 مئی سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور یکم جون کو اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر آج اس خاتون کی نعش کو ایک باؤلی سے برآمد کر لیا ہے اور پولیس سمجھتی ہے کہ خاتون نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ چونکہ یہ خاتون شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھی جو اپنے بے روزگار شوہر سے پریشان تھی اور گھر کے اخراجات خود برداشت کرتی تھی اور اس کا شوہر پوجا میں مصروف رہتا تھا ۔ پولیس اپل نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

اراضی خریدی‘ رجسٹریشن کے عدم اندراج پر خودکشی
حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ پردیپ کمار جو دھرم کرم روڈ امیر پیٹ علاقہ کے ساکن ونود کا بیٹا تھا اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق پردیپ نے ایک اراضی کی خریداری کے لئے اپنے ساتھی منوج کو بھاری رقم دی تھی اور اس نے رقم لینے کے بعد رجسٹریشن سے انکار کردیا اور پردیپ پر دباؤ ڈالنے لگا ۔ ذرائع اور پردیپ کے رشتہ داروں کے الزامات کے مطابق ٹاسک فور س کی ایک زون کا ملازم بھی ۔ مبینہ طور پر پردیپ کو ہراساں کرنے والوں میں شامل ہے جس کے سبب پردیپ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT