Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ شخص کی مشتبہ حالت میں نعش برآمد

لاپتہ شخص کی مشتبہ حالت میں نعش برآمد

شمس آباد ۔ 9 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سید زبیر ولد سید بہاء الدین مرحوم 32 سالہ کی نعش آج صبح شمس آباد میں ملیکا گارڈن کے عقبی حصہ میں واقع ایک تالاب میں پائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سید زبیر ساکن لنگر ہاوس حیدرآباد شمس آباد میں ڈائمنڈ ٹریڈرس کے مالک جو 6 مئی کی شام دکان بند کر کے گھر کے لیے روانہ ہوئے اور گھر نہیں پہنچے افراد خاندان نے فون کرنے پر فون بھی بند تھا جس کے بعد شمس آباد آر جی آئی پولیس اسٹیشن میں 7 مئی کو گمشدگی کی شکایت درج کرائی اور آج صبح سید زبیر کی نعش ملیکا گارڈن کے پچھلے حصہ میں واقع چھوٹے تالاب میں دستیاب ہوئی ۔ افراد خاندان نے سید زبیر کی شناخت کرلی جس کے بعد نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔۔

TOPPOPULARRECENT