Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / لاپتہ عالم دین کی مکان واپسی

لاپتہ عالم دین کی مکان واپسی

مظفر نگر ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ضلع مظفر نگر کے کروال گاؤں سے لاپتہ ایک عالم دین مولانا سعادت علی کل اپنے مکان واپس آگئے ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ ٹکٹ ریزرویشن کے لیے 2 ستمبر کو ریلوے اسٹیشن گئے تھے ۔ جہاں سے ان کا اغواء کرلیا گیا ۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اغواء کاروں نے نامعلوم مقام پر لیجاکر زد و کوب کیا تھا ۔ پولیس کی چوکسی اور تلاشی مہم سے خوفزدہ اغواء کاروں نے کوٹہ ریلوے اسٹیشن پر انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس امیت کمار کی زیر قیادت اسپیشل ٹاسک فورس کل میرٹھ میں لاپتہ عربی استاد کی تلاش کے لیے پہنچی تھی ۔ مولانا سعادت علی راجستھان کے ایک دینی مدرسہ میں استاد ہیں ۔ مظفر نگر ریلوے اسٹیشن سے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے اور ان کی تلاشی میں پولیس کی ناکامی کے خلاف کروال کے سینکڑوں دیہاتیوں اور علماء نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT