Monday , July 24 2017
Home / دنیا / لاپتہ فوجی طیارے کی مزید 26 نعشیں ملیں

لاپتہ فوجی طیارے کی مزید 26 نعشیں ملیں

سنگاپور، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں پرواز کے بعد لاپتہ ہوئے فوجی طیارے میں سوار 26 اور لوگوں کی نعشیں ملی ہیں۔ طیارے میں فوجیوں اور ان کے خاندان کے اراکین اور طیارے کے عملے سمیت 122 افراد سوار تھے ۔میانمار کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کل 26 اور لوگوں کی نعشیں ملی ہیں۔ اس طیارے میں سوار اب تک 59 لوگوں کی نعشیں ملی ہیں جن میں 27 مرد، 23 خواتین اور نو بچے شامل ہیں۔ ایجنسی کے مطابق موسم ٹھیک ہونے کے بعد کل تلاشی مہم کے لئے بحریہ کے نو جہاز، فوج کے پانچ طیارے اور دو ہیلی کاپٹروں کو لگایا گیا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور ہنگامی صورتحال کے حکام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کو اس مہم میں لگایا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ میانمار کی فوج کا ایک ہوائی جہاز گزشتہ چہارشنبہ کو جنوبی ساحلی شہر میئک سے ینگون کے لئے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔چین کے ذریعہ بنائے گئے مال ڈھونے والے طیارے وائی 2-800نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر چھ منٹ (بھارتی وقت کے مطابق 12 بجکر چھ منٹ) پر پرواز بھری تھی۔ ہوائی جہاز پرواز کے 29 منٹ بعد داوئی شہر سے تقریباً 70 کلو میٹر دور انڈمان سمندر کے اوپر 18 ہزار فٹ کی اونچائی پر تھا، تبھی اس کا کنٹرول پینل سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT