Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / لاپتہ نوجوان کی نعش دستیاب رشتہ داروں کا احتجاجی دھرنا

لاپتہ نوجوان کی نعش دستیاب رشتہ داروں کا احتجاجی دھرنا

حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش دستیاب ہونے کے نتیجہ میں پولیس کی مبینہ لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے متوفی نوجوان کے رشتہ داروں نے بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا منظم کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ دنیش ساکن الوال 21 جنوری کو اپنے مکان سے لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ اسی دوران کل نوجوان کی نعش بوئن پلی ڈیری فارم روڈ کے جھاڑیوں میں مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی جس کے بعد اس کے رشتہ دار برہم ہوگئے ۔ نوجوان کی نعش کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے روبرو دھرنا منظم کیا گیا اور پولیس پر الزام عائد کیا گیا کہ متعلقہ سب انسپکٹر کی لاپرواہی سے دنیش کی موت واقع ہوئی ہے ۔ متوفی نوجوان کا موبائیل فون چالو حالت میں رہنے کے باوجود بھی پولیس نے موثر کارروائی نہیں کی ۔ پولیس نے بالاخر نوجوان کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ کو بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور بعد ازاں اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT